اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث ضلع تھرپارکر میں غذائی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کو روکا نہ جا سکا اور مزید 5 بچے سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر گئے۔ ضلع بھر میں رواں ماہ غذائی کمی اور مختلف بیماریوں سے ہلاک بچوں کی تعداد 36 ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور ننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169